حیدرآباد۔9جولائی(اعتماد نیوز)صدر پردیش تلنگانہ پی لکشمیا نے آج ریل بجٹ
پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں غریب عوام کو نظر انداز
کر دیا گیا ہے۔ آج گاندھی بھون میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے
الزام
لگیا کہ مودی سرکار نے 14فیصد کرایوں میں اضافہ کے ساتھ مال برداری چارجس
میں 6فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے عوام پر بوجھ ڈالتے ہوئے بھی ایک اچھا بجٹ
پیش کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے سخت فیصلوں کی مذمت کی۔